مارکیٹنگ کمپنیوں نےحکومتی منظوری کےبغیرہی ایل پی جی 15 روپےکلومہنگی کردی

آئندہ چند روز میں بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50سے 60 ڈالر فی ٹن کمی کاامکان ہے


ویب ڈیسک May 26, 2013
حالیہ اضافے سے گھریلو سلنڈر 180روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 720 روپے مہنگا ہوا ہے اور اس کی قیمت 125روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔فوٹو: فائل

KARACHI: مارکیٹنگ کمپنیوں نےحکومتی منظوری کےبغیرہی ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپےکلواضافہ کردیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق آئندہ چند روز میں بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 سے 60 ڈالر فی ٹن کمی کا امکان ہے لیکن ملک میں ایل پی جی کی ڈسٹربیوشن کمپنیوں نے قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے اور اس کے لئے اوگرا کی منظوری بھی نہیں لی گئی۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے سے گھریلو سلنڈر 180روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 720 روپے مہنگا ہوا ہے اور اس کی قیمت 125روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہناتھا کہ اوگرا نے اگر 24گھنٹوں میں ایل پی جی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس نہ لیا تو ملک بھر میں ایل پی جی کی سپلائی بند کردی جائے گی اور مارکیٹنگ کمپنیوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں