اسپاٹ فکسنگ اسکینڈلبھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا مستعفی ہونے سے انکار

گروناتھ مائپن آئی پی ایل کی صرف ایک فرنچائز کا مالک ہے اور بی سی سی آئی نے اسے معطل کردیا ہے، سربراہ بی سی سی آئی


ویب ڈیسک May 26, 2013
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے کرداروں کو سامنے لانے میں پولیس کی ہر ممکن مدد کریں گے، چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ان کے اپنے داماد کا نام سامنے آنے کے باوجود مستعفی ہونے سے انکار کردیاہے۔

بھارتی شہر کولکتہ میں پریس کانفرنس کے دوران سری نواسن کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث انہوں نے ایک باپ اور سسر کی حیثیت سے بہت مشکل وقت گزارا لیکن وہ مستعفی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گروناتھ مائپن آئی پی ایل کی صرف ایک فرنچائز کا مالک ہے اور بی سی سی آئی نے اسے معطل کردیا ہے۔

سری نواسن کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے کرداروں کو سامنے لانے میں پولیس کی ہر ممکن مدد کرے گا، بی سی سی آئی اس سلسلے میں ایک غیر جانبدار کمیشن تشکیل دے گا جو ان تمام معاملات کا جائزہ لے گا، اس کمیشن میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور اس معاملے میں سے اگرکسی کے خلاف کوئی چیز ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی لیکن وہ اپیل کرتے ہیں جب تک کسی پر جرم ثابت نہ ہوجائے اسے قصور وار نہ ٹھہرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں