مزید 18 آزاد اراکین کی شمولیت سے مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی ميں سادہ اکثریت حاصل کرلی

خواتین کی 32 اور اقلیتوں کی مخصوص 5 نشستیں ملنے سے ن لیگ کی نشستوں کی تعداد 181 ہو جائے گی۔


ویب ڈیسک May 26, 2013
قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں سادہ اکثریت کےلئے مسلم لیگ ن کو 172 ارکان کی ضرورت ہے۔ فوٹو فائل

انتخابات میں کامیاب ہونے والے مزید 18 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی شمولیت اور مخصوص نشستیں ملنے سے مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب سے 12، بلوچستان سے 4 ،سندھ اور خیبر پختونخوا سے ایک ایک رکن نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی جس سے اس کی جنرل نشستوں کی تعداد 118 ہو گئی، مسلم لیگ ن کو خواتین کی 32 اور اقلیتوں کی مخصوص 5 نشستیں ملنےکا بھی امکان ہے جس کے بعد اس کی نشستوں کی تعداد 181 ہوجائےگی اور وہ سادہ اکثریت حاصل کر لے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے 32 ارکان صوبائی اسمبلی ، بلوچستان کے 6، خیبرپختونخوا سے ایک اور سندھ سے 2 آزاد صوبائی ارکان بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے۔ خیبر پختونخوا سے 9 آزاد صوبائی اراکین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں سادہ اکثریت کےلئے مسلم لیگ ن کو 172 ارکان کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں