متحدہ قومی موومنٹ میں تنظیم نومعمول کا حصہ ہے الطاف حسین

الطاف حسین نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متحد اور منظم رہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ ہماری جماعت میں تنظیم نو کے عمل پرمخالفین یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایم کیو ایم میں کوئی گروپ بندی ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ پارٹی میں تنظیم نومعمول کا حصہ ہے، مخالفین منفی پروپیگنڈہ کرکے اس عمل کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔


لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پوری دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ ایم کیوایم سے زیادہ مثالی نظم وضبط کسی اور جماعت میں نہیں ہے۔ ہماری جماعت میں تنظیم نو کے عمل پرمخالفین یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایم کیو ایم میں کوئی گروپ بندی ہو گئی ہے۔

الطاف حسین نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متحد اور منظم رہیں، جو لوگ ڈسپلن کی خلاف ورزی کریں گے انہیں جماعت میں نہیں رہنے دیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story