دوسرا ون ڈے پاکستان نے آئرلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے کامران اکمل نے81 اور وہاب ریاض نے ناقابل شکست 47 رنز کی اننگز کھیل فتح ميں کلیدی کردار ادا کیا۔


ویب ڈیسک May 26, 2013
پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ٹائی ہو گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے اور فیصلہ کن معرکے میں آئرلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی۔

آئرلینڈ کے 229 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے ہدف 49 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے کامران اکمل نے 81 اور وہاب ریاض نے ناقابل شکست 47 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

قبل ازیں ڈبلن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم کو کھیل کے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر نقصان اٹھانا پڑا جب پال اسٹرلنگ بغیر کوئی رن بنائے جنید خان کو شکار بنے۔ آئرلینڈ کی دوسری وکٹ 4 کے مجموعی اسکور پر گری جب ان کےدوسرے اوپنر ولیم پورٹرفیلڈ ایک رن بنا کر اسد علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کامران اکمل کا شکار بنے۔ کھیل کےدوران آئرلینڈ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ایڈ جوائس اسکور میں مسلسل اضافہ کرتے رہے۔ ایڈجوائس نے 132 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آئرلینڈ کے دیگر بلے بازوں ميں کیون او برائن 38 رنز اور نیئل اوبرائن 29 رنز بنا کر نماياں رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی آئرش بلے باز 10 یا اس سے زائد رنز نہ بنا سکا۔ آئرلینڈ ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے اسپنرعبدالرحمن نے 48 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جنید خان نے 2 اور محمد حفیظ، وہاب ریاض اور اسد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |