لاہور میں شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد زندہ جلادیا

میری بیٹی کے شوہر نے بھائیوں اور والدہ کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگائی، والد کا بیان


ویب ڈیسک September 01, 2018
سونیا 15 روز سے میو ہسپتال میں زیرِعلاج تھی، والد رمضان: فوٹو: فائل

رائیونڈ میں سسرالیوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا شکار بننے والی خاتون دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار سونیا نامی خاتون میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ لڑکی کے والد رمضان نے تھانے میں بیٹی کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

رمضان کے بیان کے مطابق اس کی بیٹی کے شوہر محمد عرفان نے اپنے بھائیوں اور والدہ کے ساتھ مل کر سونیا پر تشدد کیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے سونیا کا جسم 50 فیصد جھلس گیا، آگ لگانے کے بعد گھر میں ہی 2 روز تک مقامی ڈاکٹر سے علاج کرواتے رہے۔

دو روز بعد ہمسایوں نے سونیا کو میو اسپتال پہنچایا اور لڑکی کے ورثا کو اطلاع دی، میواسپتال میں 15 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد لڑکی آج دم توڑ گئی۔ پولیس نے لڑکی کے والد رمضان کی مدعیت میں سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |