مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو وزیراعظم نامزد کر دیا

نواز شریف کے نام کی حتمی منظوری پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔


ویب ڈیسک May 26, 2013
یکم اپریل 1945 کو پیدا ہونے والے نوازشریف سے قبل بھی دو مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو وزارت عظمی کے لئے نامزد کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب نواز شریف کو وزیر اعظم نامزد کردیا گیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی دے گی۔

واضح کہ یکم اپریل 1945 کو پیدا ہونے والے نوازشریف اس سے قبل بھی دو مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں ، حالیہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے 18 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی پارٹی میں شمولیت کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل نشستوں کی تعداد 144 ہو گئی ہے جب کہ خواتین کی 32 اور اقلیتیوں کی 5 مخصوص نشسیں ملنے کے بعد 342 کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں کی تعداد 181 ہو جائے گی جس کے بعد نواز شریف ممکنہ طور پر وزیراعظم کاانتخاب جیت جائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف بھی مخدوم جاوید ہاشمی کو وزارت عظمی کے نامزد کر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں