ناصر محمود کھوسہ آئندہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے نامزد

ناصر محمود کھوسہ کی تقرری کا نوٹیفیکشن وزارت عظمیٰ کے حلف کے بعد جاری ہو گا۔


ویب ڈیسک May 26, 2013
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے ناصر محمود کھوسہ کا نام وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے آئندہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے ناصر محمود کھوسہ کو نامزد کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے عامر الیاس رانا کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے ناصر محمود کھوسہ کا نام وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے، ناصر محمود کھوسہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن نواز شریف کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جاری ہو گا۔

ناصرمحمود کھوسہ اس وقت وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل کے طورپر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ چیف سیکریٹری پنجاب اور وفاقی سیکریٹری خزانہ کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو سے ناصر کھوسہ کو سیکریٹری کیبنٹ لگانے کی سفارش بھی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں