الطاف حسین نے ایم کیوایم کی نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان کر دیا
الطاف حسین نے 23 رکنی نئی رابطہ کمیٹی کے ناموں کا اعلان نائن زیرو پر جنرل ورکرز اجلاس کے دوران کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نے لندن اور پاکستان کے ڈپٹی کنوینرز سمیت 23 رکنی رابطہ کمیٹی کا اعلان کردیا۔
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے محمد انور اور مصطفی عزیز آبادی کو لندن اور خالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال اور ندیم نصرت کو رابطہ کمیٹی پاکستان کے ڈپٹی کنوینرز جب کہعادل خان،خالد سلطان ، عامر خان،اسلم آفریدی، میاں عتیق،یوسف شاہوانی، نثار پنہور، حیدرعباس رضوی، محترمہ نسرین جلیل، ڈاکٹرصغیراحمد،واسع جلیل، کنور نوید جمیل ،محترمہ ممتاز انوار،مصطفی عزیزآبادی، طارق جاوید، محمد اشفاق، طارق میر، محمد انور اور قاسم علی رضا کو ارکان رابطہ کمیٹی نامزد کیا، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم انٹرنیشنل ڈپلومیٹک افئیرز کا انچارج بنایا گیا ہے۔
ایم کیو ایم قائد نے ندیم احسان کو کراچی تنظیمی کمیٹی کا انچارج اور ارشاد کمالی کو جوائنٹ انچارج جب کہ ایاز حسن، حافظ محمد سہیل،عباس جعفری ، کمال ملک، ارشد سبیل، محمد ذاکر،علیم الرحمان اورفرحان کو رکن مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا، الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے خلاف جو بھی شکایات ہوں لندن فیکس یا فون کر کے بتائی جائیں۔
اس سے قبل ایم کیو ایم اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سلیم شہزاد، رضا ہارون اور آصف صدیقی کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبوری رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سلیم شہزاد، رضا ہارون اور آصف صدیقی آئندہ پارٹی کارکن کی حیثیت سے کام کریں گے جب کہ انیس احمد ایڈووکیٹ سے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر تمام تنظیمی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں اور انھیں تاحکم ثانی گھر بیٹھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عبوری رابطہ کمیٹی نے تمام تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انیس احمد ایڈووکیٹ سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں۔