ڈرون حملے کرنے سے پہلے مکمل تحقیقات کی جاتی ہے جان کیری

طالبان سے لڑنے سے بہتر ہے کہ اب نہیں مذاکرات کی میز پار لایا جائے، امریکی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک May 26, 2013
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ادیس ابابا میں ایک یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں کی جانچ پڑتال بہت سخت کردی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یاگروہ پرڈرون حملہ دہشت گردی میں ملوث ہونےکی مکمل تحقیقات کےبعدہی کیا جاتاہے۔


امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ادیس ابابا میں ایک یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں کی جانچ پڑتال بہت سخت کردی گئی ہے، کوشش کرتےہیں کہ حملے میں کوئی بے گناہ نہ مارا جائے۔


امریکی وزیر خارجہ نےیہ دعویٰ بھی کیا کہ ڈرون حملوں کی مدد سے ہی پاکستان میں القائدہ کا خاتمہ کیا گیا، طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے جان کیری نے کہا کہ ان سے لڑنے سے بہتر ہے کہ اب نہیں مذاکرات کی میز پار لایا جائے۔ امریکی وزیرخارجہ افریقن یونین کے 50 سال مکمل ہونےپرمنائی گئی تقریب میں شرکت کےلئے ایتھوپیا آئےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں