خاتون اول بشریٰ بی بی کا یتیم خانے کا دورہ بچوں کے ساتھ دن گزارا
یتیم بچوں سے مل کر بہت اچھا لگتا ہے کیوں کہ ان میں تقوی ہے، خاتون اول
وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران نے یتیم خانے کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ دن گزارا۔
لاہور میں خاتون اول بشریٰ عمران اپنی سہیلی فرح خان کے ہمراہ دارالشفقت پہنچیں اور یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا۔ انہوں نے خود بھی یتیم بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ بشریٰ عمران خان کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے کھانے میں چکن بریانی اور زردہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہاں آتی ہوں اور بچوں سے مل کر بہت اچھا لگتا ہے، یہاں دارالشفقت میں بچوں کو مناسب کھانا ملتا ہے، یہ بچے بہت اچھے ہیں اور ان میں تقویٰ موجود ہے۔
دارالشفقت کے عملے نے بشریٰ عمران کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔