
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے بیان میں مبینہ تبدیلی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ 30 اگست کو احتساب عدالت میں کیس کی سماعت میں جرح کے دوران واجد ضیاء نے بیان تبدیل کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف احتساب عدالت میں پیش
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 30 اگست کو ریکارڈ کیے گئے واجد ضیاء کے بیان کو ختم کردیا جائے اور ان پر دوبارہ جرح کا حق دیا جائے۔ درخواست میں جج احتساب عدالت ارشد ملک کو فریق بنایا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس دوسری عدالت منتقلی کا فیصلہ چیلنج
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔