لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک September 01, 2018
زلزلے کا مرکز 30 کلو میٹر ننکانہ صاحب کے شمال میں تھا۔

لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، مرید کے اور پنجاب دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، مریدکے، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چھانگا مانگا، کوٹ رادھا کشن، قصور، گجرات، لالہ موسی، کھاریاں، ساہیوال، نارووال، شکر گڑھ، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، پھالیہ، کالاشاہ کاکو، وزیر آباد اور پنڈی بھٹیاں کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کی شدت اس قدر تھی کہ گھروں کی دیواروں اور کھڑکیوں سے آوازیں سنائی دینے لگیں اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی اور زیرِزمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز 30 کلو میٹر ننکانہ صاحب کے شمال میں تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں