قبائلی اضلاع کے انضمام کے نتیجے میں چیلنجز بڑھ چکےہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

صوبے کے حقوق کے لیے ہر فورم پر موثر اور توانا آواز اٹھائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک September 01, 2018
صوبے کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مؤثر اور توانا آواز اُٹھائیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (فوٹو: فائل)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے نتیجے میں چیلنجز بڑھ چکے ہیں جس پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ فاٹا میں الیکشن کے لیے ڈی لمیٹیشن سمیت بنیادی نوعیت کی فیصلہ سازی کی حکمت عملی بنا رہے ہیں ان مقاصد کے حصول کے لیے ایک ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے کیوں کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے نتیجے میں چیلنجز بڑھ چکے ہیں جس پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں پسماندہ اضلاع اور خواتین کو بھرپور نمائندگی دی جارہی ہے کیوں کہ نئے اضلاع کی تعمیر و ترقی ترجیح ہے جب کہ سابق صوبائی حکومت کے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے اور اُن قوانین کے تحت رولز بنانے کی ہدایت بھی جاری کر چکے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے حقوق کے لیے بڑی جدوجہد کی لیکن اس بار صوبے کے حقوق لینے میں دشواری نہیں ہوگی کیوں کہ مرکز میں بھی ہماری حکومت ہے لہذا صوبے کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مؤثر اورتوانا آواز اُٹھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ 8 ماہ کے بجٹ کی تیاری پر کام کر رہے ہیں اور آئندہ ہفتے کابینہ اجلاس میں 100 روزہ پلان اور اہداف کا تعین کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں