سائنس فکشن فلم ’دی پریڈیٹرز‘ کا فائنل ٹریلر جاری

فلم کی کہانی جدید سائنسی آلات سے لیس سفاک خلائی مخلوق پر مبنی ہے جو زمین پر آکر خون خرابہ شروع کردیتی ہے


ویب ڈیسک September 01, 2018
بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ’ دی پریڈیٹر‘ رواں سال 13 ستمبر کو ریلیز ہوگی (فوٹو: انٹرنیٹ)

ماضی کی شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم 'پریڈیٹر' کے چوتھے سیکوئل ' دی پریڈیٹر' کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

انسانوں کی جانی دشمن خلائی مخلوق کی کہانی پر مبنی ہالی وڈ سائنس فکشن ہارر فلم 'دی پریڈیٹر' کا حتمی ٹریلر منظرعام پر آگیا۔ ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم ماضی کی بلاک بسٹر فلم سیریز 'پریڈیٹرز' کی چوتھی کڑی ہے۔

فلم کی کہانی ایک خلائی مخلوق پر مبنی ہے جو جدید سائنسی آلات سے لیس ہوتی ہے اور زمین پر آکر خون خرابہ شروع کردیتی ہے۔ فلم ماردھاڑ، اینی میشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہے جو یقیناً فلم بینوں کو سینما آنے پر مجبور کردے گی۔



یاد رہے کہ ماضی کی بلاک بسٹر فلم 'پریڈیٹر ' 1987ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار آرنلڈ شیوارزینگر نے ادا کیا تھا۔ اسی تسلسل کی دوسری فلم 'پریڈیٹر 2' 1990ء میں، تیسری فلم 'پریڈیٹرز' 2010ء میں اور اب چوتھی فلم 8 برس بعد 13 ستمبر 2018ء میں ریلیز ہوگی۔

1987ء میں ریلیز کی گئی فلم پریڈیٹر:



1990ء میں ریلیز کی گئی فلم پریڈیٹر 2 :



2010ء میں ریلیز کی گئی فلم پریڈیٹرز :

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔