اسپتال میں زیرعلاج شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کا مقدمہ درج

مقدمہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت جیل سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

مقدمہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت جیل سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے (فوٹو : فائل)

ڈاکٹر عاصم حسین کے نجی اسپتال میں زیرعلاج پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرجیل میمن کے خلاف مقدمہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت جیل سپرنٹنڈنٹ مجاہد خان کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں شرجیل میمن اور ان کے 3 ملازمین مشتاق، محمد جام اور شکر دین کو نامزد کیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پرچھاپہ

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں زیر علاج شرجیل میمن کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔
Load Next Story