وزیر اعظم نے 18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

کونسل میں عالمی شہرت یافتہ معیشت داں شامل ہیں جن میں سے 7 ارکان کا تعلق سرکاری اور 11 کا تعلق نجی شعبے سے ہے


ویب ڈیسک September 01, 2018
معروف امریکی و برطانوی یونیورسٹیوں کے تین ماہر معاشیات کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

KARACHI: وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 18 رکنی اکنامکس ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے 18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ کونسل میں عالمی شہرت یافتہ پروفیشنلز معیشت داں شامل ہیں جن میں سے 7 ارکان کا تعلق سرکاری اور 11 کا تعلق نجی شعبے سے ہے۔ مشاورتی کونسل معاشی معاملات پر کپتان کی معاونت کرےگی۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر سے لیے گئے ارکان میں آئی بی اے کراچی کے ڈین اینڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسکول آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر اشفاق حسن خان، لمز کے پروفیسر آف اکنامکس ڈاکٹر اعجاز نبی، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اینڈ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسد زمان، لاہور اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر نوید حامد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر سید سلیم رضا اور معروف ماہر معاشیات ثاقب شیرانی بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں معروف امریکی اور برطانوی یونیورسٹیوں میں خدمات سرانجام دینے والے تین ماہر معاشیات کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں امریکا کی پرنسٹن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس اور ووڈرو ولسن اسکول آف پبلک پالیسی کے پروفیسر ڈاکٹر عاطف میاں، امریکا کے ہارورڈ کینیڈی اسکول کے پروفیسر آف انٹرنیشنل فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اور یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر آف اکنامکس ڈاکٹر عمران رسول شامل ہیں۔

سرکاری شعبے سے وفاقی وزیر خزانہ، وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، گورنر اسٹیٹ بینک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات، مشیر تجارت اور سیکریٹری فنانس مشاورتی کونسل کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |