پاکستان میں تھیٹر کا فروغ فنکاروں کیلیے اچھا عمل ہے قاضی واجد
میں سمجھتا ہوں کہ اس عمل سے ہمارے ہاں کئی بڑے فنکار پیدا ہونگے، قاضی واجد
سینئر ادا کارقاضی واجد نے کہاہے کہ پاکستان میں تھیٹر کا فروغ فنکاروں کے لیے بہت اچھاعمل ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس عمل سے ہمارے ہاں کئی بڑے فنکار پیدا ہونگے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ انورمقصودنے اپنے کھیل آنگن ٹیڑھاکوتھیٹرکی شکل میں پیش کرکے اس بات کاآغازکیاہے کہ مزیدفنکاربھی اپنے وہ کھیل جوعوام کے ذہنوں میں موجودہیں انھیں عوام کی امانت سمجھ کرتھیٹرکی شکل میں پیش کریں پاکستان میں مدت بعدتھیٹرکے لیے لوگوں کارش دیکھ کرمجھے خوشگوارحیرت ہوئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں قاضی واجد کا کہنا تھا کہ اگرنئے فنکاروں کومیری ضرورت پڑی تومیں ہمیشہ کی طرح ان کے ساتھ کھڑاہونگاہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے حوصلہ افزائی کرنے میں ہم کبھی کبھی کچھ کنجوس ثابت ہوتے ہیں اگراس عمل پرغورکریں توکوئی بھی فنکاریہاں مایوس نہیں ہوگاپڑوسی ملک کی مثالیں دینے سے بہترہے کہ اپنے کام کوبہتربنائیں۔