
ذرائع کے مطابق بیرون ملک کسی بھی کانفرنس، اجلاس یا سیمینار میں شرکت کیلیے زیادہ سے زیادہ4 رکنی وفد جائے گا جس میں متعلقہ وفاقی وزیر، سیکریٹری اور 2متعلقہ افسر شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے سابقہ ادوار میں بیرون ملک ہونے والے پروگراموں کیلیے سرکاری افسران کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کے اراکین پر بھی مشتمل وفد بیرون ملک جاتے رہے ہیں۔
عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں جو3 سے 14 دسمبرکو پولینڈ کے شہر کیٹو وائس میں منعقد ہوگی شرکت کیلیے تیاریاں سابق حکومت نے شروع کی تھی تاہم کانفرنس کیلیے وفدکی منظوری وزیر اعظم نے دینی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔