پاکستانیوں کی تعریف پر بھارتی خاتون سیاستدان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ
پاکستانی عوام گرم جوش ہیں اور بیرون ملک سے آنے والوں کو عزت و احترام دیتے ہیں، دیویا سپندنا
KARACHI:
پاکستانیوں کی تعریف پر بھارتی خاتون سیاستدان دیویا سپندنا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔
بھارتی شوبز انڈسٹری میں رامیا کے نام سے معروف دیویا سپندنا نے پاکستان کو اچھا ملک قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام گرم جوش ہیں اور بیرون ملک سے آنے والوں کو عزت و احترام دیتے ہیں۔ اس بیان پر ایک مقامی وکیل نے دیویا سپندنا کے خلاف انڈین پینل کوڈ میں برطانوی دور کی دقیانوسی شق کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کرا دیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں اداکاری کی دنیا سے سیاست کے میدان میں آنے والی کانگریس کی رکن پارلیمنٹ دیویا سپندنا نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔