لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے اگست میں 57 افراد کو ٹریس کیا

یکم اگست کو یہ تعداد 1828 تھی، اگست کے دوران مجموعی طور پر 59 نئے مقدمات کا اندارج ہوا۔


عابد علی آرائیں September 02, 2018
یکم اگست کو یہ تعداد 1828 تھی، اگست کے دوران مجموعی طور پر 59 نئے مقدمات کا اندارج ہوا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے قائم انکوائری کمیشن نے گزشتہ ماہ اگست میں 57 لاپتہ افراد کو ٹریس کرکے ان کے مقدمات نمٹائے جس کے بعد کمیشن کے پاس زیر التوا کیسز کی تعداد 1830 ہوگئی ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کو دستیاب تازہ رپورٹ کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے 2011 میں قیام سے اب تک کل 5349 مقدمات درج ہوئے ہیں جن میں سے 3519 لاپتہ افراد کے مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ دسمبر 2017 تک کمیشن کے پاس دائر ہونے والی درخواستوں کی کل تعداد 4608 تھی۔

یکم اگست کو یہ تعداد 1828 تھی، اگست کے دوران مجموعی طور پر 59 نئے مقدمات کا اندارج ہوا جبکہ کمیشن نے 57 لاپتہ افراد ٹریس کرنے کے بعد ان کے مقدمات نمٹائے۔ رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں کمیشن کے پاس 741 نئے مقدمات کا اندراج ہوا اور 443 مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں