قومی بچت کی اسکیموں میں 310 ارب روپے کی سرمایہ کاری

5 سالوں کے دوران اسکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 122.22 فیصد سے زائد اضافہ ہوا.


May 27, 2013
5 سالوں کے دوران اسکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 122.22 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

مالی سال 2012-13 کے دوران قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں 310 ارب روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

جولائی 2012 سے مارچ 2013 تک کے عرصے میں سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 204 ارب روپے اد اکیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 122.22 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔



واضح رہے کہ مالی سال 2012-13 کے ابتدائی 8 ماہ جولائی تا فروری میں نیشنل سیونگز کی اسکیموں سے 7 ارب 10کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2011-12 کی اس مدت میں 2 ارب 70 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے 9 ماہ کے دوران سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو 106 ارب روپے کی کیش بچتیں وصول ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں