تلہار طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہڑتال کی دھمکی

پریس کلب کے باہر سیکڑوں افراد کا مظاہرہ، شدید گرمی میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیا، مظاہرین


Nama Nigar May 27, 2013
شہریوں نے حکومت اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ تلہارشہرسمیت تمام علاقوں علانیہ و غیر علانیہ غیر قانونی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے. فوٹو: فائل

تلہار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ، تلہار میں شٹربند ہڑتال کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق 16 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تلہار میں سیکڑوں افراد اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سٹی پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے محمد ہاشم شیخ، نانا کچھی، ندیم علی خواجہ، محمد حسین گوپانگ اور دیگر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی کے اعلان کے باوجود تلہار میں سارا دن اور رات بجلی بند ہوتی ہے، جس کی وجہ سے شدید گرمی میں لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے۔



شہریوں نے حکومت اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ تلہارشہرسمیت تمام علاقوں علانیہ و غیر علانیہ غیر قانونی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے، ورنہ تلہار میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |