
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے آج سے شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے، مہم کو پلانٹ فار پاکستان کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت 5 سال میں 10 ارب درخت اگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔ آج ملک کے بڑے شہروں میں 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ حکومت نے کہا ہے کہ اس مہم میں تمام شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
Prime Minister’s Advisor on Climate Change, Malik Amin Aslam urges the nation to participate aggressively in #Plant4Pakistan campaign starting from today. About 1.5 million trees will be planted under the campaign as part of government's ten billion tree Tsunami program. pic.twitter.com/mU2tgOj7uF
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 2, 2018
ہر صوبے میں وہاں کی زمین اور موسم کے لحاظ سے مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو مختلف شہروں میں قائم 190 مراکز میں مفت پودے فراہم کریں گی۔
For the sake of our present & future generations and effective control of climate change, let us join hands with the vision of Prime Minister Imran Khan.#Plant4Pakistan 🇵🇰 pic.twitter.com/o6yTtOl7Bk
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 2, 2018
اس خبرکوبھی پڑھیں: آرمی چیف نے پودا لگا کر 'سرسبز و شاداب پاکستان' مہم کا آغاز کردیا
بلوچستان میں وزیراعلیٰ جام کمال نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا، ان کاکہنا تھا کہ آج بلوچستان میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے، لوگ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے درخت کاٹتے ہیں، اس لئے صوبے کے باسیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرِریلوے شیخ رشید نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا، شہر میں آج 5 ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔