شرجیل میمن کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی


ویب ڈیسک September 02, 2018
تحقیقاتی کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی فوٹو:فائل

آئی جی سندھ نے پی پی پی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کریں گے، کمیٹی میں ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ اور ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ بھی شامل ہیں، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پرچھاپہ، شراب ومنشیات برآمد

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپتال میں زیرعلاج شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کا مقدمہ درج

جیل سپرنٹنڈنٹ مجاہد خان کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں شرجیل میمن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں شرجیل میمن اور ان کے 3 ملازمین مشتاق، محمد جام اور شکر دین کو نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |