مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 طلبہ شہید
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورا میں گزشتہ ایک ہفتے سے سرچ آپریشن جاری تھا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع بانڈی پورا میں ایک ہفتے سے جاری سرچ آپریشن کے آخری روز تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ تینوں نوجوان طالب علم تھے جنہیں حراست کے دوسرے روز گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 34 کشمیری شہید
ضلع بانڈی پورا میں ایک بھارتی فوجی اہلکار کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ قابض فوج نے ایک ہفتے سے جاری سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی مشق کے دوران گولیاں لگنے سے دو سپاہی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے ماہ اگست کے آخری روز بھی دو کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔