چیف جسٹس کی لاپتا افراد کی بازیابی کی یقین دہانی

چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاپتا افراد کے نام مسنگ پرسن کمیشن کو ارسال کردیے


ویب ڈیسک September 02, 2018
چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاپتہ افراد کے نام مسنگ پرسن کمیشن کو ارسال کردیے فوٹو:فائل

چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کی یقینی دہانی کرائی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے جہاں عدالت کے باہر لاپتہ افراد کے ورثا نے احتجاج کیا ۔ چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو چیمبر میں بلاکر ان سے ملاقات کی اور گمشدہ افراد کے نام مسنگ پرسن کمیشن کو ارسال کردیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سینیٹ میں جبری لاپتہ افراد سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

اس موقع پر احتجاج کے لیے آنے والی خاتون نے اپنے لاپتا بیٹے کے بارے میں چیف جسٹس کو بتاتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا شوہر مختلف اداروں میں دھکے کھا کھا کر تھک گئے ہیں، خاتون اپنے بیٹے کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم

خاتون سے ملاقات میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں، مسنگ پرسن کمیشن آپ کے بچے کو بازیاب کروائے گا، ہمیں بھی لاپتہ افراد اور ان کے گھروالوں کا احساس ہے، مسنگ پرسنز کمیشن میں اعلیٰ افسران موجود ہیں اور بہت جلد لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں