
ہری پور میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی اور موت کی جنگ ہے، شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی جب کہ درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، ملک کو بچانے کے لیے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اور ہم نے 5 سال میں پورے پاکستان کو ہرا کر دینا ہے۔
Today we launch our tree plantation drive #Plant4Pakistan across the entire country. I want everyone to join this #GreenPakistan drive so we can counter the twin threats of climate change and pollution confronting our future generations.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 2, 2018
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں 10 ارب درخت اگانا ہے، شہروں، جنگلات اور خالی علاقوں میں شجرکاری مہم چلائیں گے، درخت لگانے سے بارشیں ہوں گی جب کہ اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کی جانب سے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آج سے شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے، مہم کو پلانٹ فار پاکستان کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت 5 سال میں 10 ارب درخت اگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔