درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا وزیراعظم عمران خان

ملک کو بچانے کیلیے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اور 5 سال میں پورے پاکستان کو ہرا کر دینا ہے، وزیراعظم

ملک کو بچانے کیلیے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں، وزیراعظم فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی و موت کی جنگ ہے اور اگر درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔

ہری پور میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی اور موت کی جنگ ہے، شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی جب کہ درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، ملک کو بچانے کے لیے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اور ہم نے 5 سال میں پورے پاکستان کو ہرا کر دینا ہے۔




وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں 10 ارب درخت اگانا ہے، شہروں، جنگلات اور خالی علاقوں میں شجرکاری مہم چلائیں گے، درخت لگانے سے بارشیں ہوں گی جب کہ اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کی جانب سے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آج سے شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے، مہم کو پلانٹ فار پاکستان کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت 5 سال میں 10 ارب درخت اگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
Load Next Story