کراچی میں قیام امن کیلیے تمام جمہوری قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے تحت ریلی سے رئوف احمد ناگوری و دیگر کاخطاب.


Staff Reporter May 27, 2013
پیپلز یوتھ کے تحت بھٹو زندہ آباد وفاق پاکستان زندہ آباد ریلی میں شرکا نعرے لگارہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر رئوف احمد ناگوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب بھی ملک کی بڑی عوامی جماعت ہے، کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کراچی کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کرے گی، وہ اتوار کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے تحت بھٹو زندہ آباد،وفاق پاکستان زندہ آباد ریلی سے خطاب کررہے تھے،رئوف احمد ناگور ی نے کہا کہ ریلی کا مقصد ان قوتوں کو پیغام دینا ہے جو پا کستان کے وفاق اور یہاں جمہوریت کو مضبوط ہوتا دیکھ کر سازشیں کر رہی ہیں۔



جب تک شہید ذولفقار علی بھٹوکے جیا لے موجود ہیں نہ وفاقِ پا کستان اور نہ ہی جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے ، آج کی ریلی اِ س بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کے محنت کش، ہا ریوں کسانو ں اورمزدوروں کی جماعت ہے، ہم ملک کی تمام سیا سی قوتوں کو پیغام دیتے ہیں کہ آئو مل کر پورے پاکستان اور شہر کراچی میں امن کے قیام اور شہر میں سیاسی رسہ رکشی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر یں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں