دہشتگردی کیخلاف جنگ پختونخوا کو رواں سال 26 ارب ملیں گے

ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں پول سے صوبے کو ایک فیصدالگ سے دینے کابھی فیصلہ ہواتھا


Shahid Hameed May 27, 2013
ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں پول سے صوبے کو ایک فیصدالگ سے دینے کابھی فیصلہ ہواتھا فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے آئندہ مالی سال 2013-14 کے دوران وفاقی قابل تقسیم پول میں سے26 ارب روپے سے زائدرقم ملے گی جومرکزکی جانب سے صوبے کومنتقل کی جانیوالی دیگررقوم کے علاوہ ہوگی۔

مذکورہ رقم جاری مالی سال کے مقابلے میں4 ارب سے زائدہوگی،خیبرپختونخو اکوساتویںاین ایف سی ایوارڈمیںدہشت گردی کیخلاف جنگ کے اخراجات سے نمٹنے اورنقصانات کوپور اکرنے کیلیے وفاقی قابل تقسیم پول میںسے ایک فیصدالگ سے دینے کافیصلہ ہوا تھا جس کے تحت صوبائی حکومت کو2010-11 ء کے بجٹ میں15.22ارب روپے دینے کااعلان کیاگیا مگر14.62 ارب کی ادائیگی کی گئی۔



2011-12ء میں18.02ارب روپے ادائیگی کااعلان کیاگیا اور18.35کی ادائیگی ہوئی جبکہ 2012-13 ء کیلیے22.07 ارب کی ادائیگی ظاہرکی گئی جوقسط واراداکی جارہی ہے،2013-14کیلیے آخری ادائیگی 26 ارب سے زائدکی جائے گی جس کے بعدآٓٹھویں این ایف سی ایوارڈ میں نیاکیس پیش کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں