پنجاب میں کھلی چائے مسالہ جات کی فروخت پرپابندی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اشیائے خور ونوش میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے اقدام

 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں،10 کے داموں میں کمی،35 کے نرخ مستحکم رہے۔فوٹو : اے ایف پی

ADEN:
اشیائے خور و نوش میں ملاوٹ کی روک تھام کیلیے پنجاب بھر میں کھلی چائے اور مسالہ جات کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ''پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز 2018 کے تحت صوبہ بھر میں کھلی چائے (پتی ) اور مسالہ جات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ کھلی چائے اور مسالہ جات میں مصنوعی رنگ ،چوکر ،چھلکے اور دیگر مضر صحت اشیا کی ملاوٹ کی روک تھام کی جا سکے ۔


ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اس پابندی کے بعد مسالہ جات پسائی کے فوراً بعد گرائینڈنگ یونٹ کے اندر فوڈ گریڈ پیکنگ اور پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کے مطابق لیبل کر کے مارکیٹ میں فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

پی ایف اے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ اس ضمن میں مسالہ جات تیار کرنے والی کمپنیز ،چکی مالکان اور چائے کی پتی فروخت کرنیوالے افراد کمپنیز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اصلاح معیار کی 31سمبر 2018 کی مقررہ تاریخ کے دوران ان ہدایات پر عمل در آمد شروع کردیں بصورت دیگر رعایتی مدت کے خاتمے کے بعد پی ایف اے سخت کارروائی کی مجا ز ہو گی۔
Load Next Story