مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے پر قاتلانہ حملے کا خطرہ

مراسلے کی نقل پی پی اوکے پی کے، ایڈیشنل آئی جی کے پی کے، آر پی او کمشنر ڈی آئی خان سمیت دیگر کو بھی جاری کردی گئی ہے

مراسلے کی نقل پی پی اوکے پی کے، ایڈیشنل آئی جی کے پی کے، آر پی او کمشنر ڈی آئی خان سمیت دیگر کو بھی جاری کردی گئی ہے: فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود کی جان کو خطرہ ،ڈی پی او ڈی آئی خان نے اسعد محمود اور متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسعد محمود پر تحریک طالبان نور ولی گروپ کی جانب سے قاتلانہ حملہ کا خدشہ ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ اسعد محمود کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنے سیاسی دوروں کو محدود کریں، سیاسی اور نجی تقریبات کو خفیہ رکھا جائے، اپنے سیکیورٹی عملے کو ہروقت ساتھ رکھا جائے ۔


مراسلے کی نقل پی پی اوکے پی کے، ایڈیشنل آئی جی کے پی کے، آر پی او کمشنر ڈی آئی خان سمیت دیگر کو بھی جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن مہم کے دوران بھی مولانا اسعد محمود پر حملہ ہوچکا ہے۔
Load Next Story