امریکا پاکستان کوتوانائی بحران کے حل میں مدد دیگا یوایس ایڈ

حکومت پاکستان پرواضح کردیا،بنیادی اصلاحات کے بغیرسرمایہ کاری نہیں ہوگی


INP May 27, 2013
منگلااورتربیلاڈیم کی کارکردگی50فیصدرہ گئی، ڈائریکٹربرائے پاکستان،افغانستان۔ فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کیلیے نئی حکومت کیساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کو صحیح معنوں میں حل کرنے کیلیے بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر برائے افغانستان و پاکستان ایلکس تھیئر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبوں میں تعاون فراہم کر رہے ہیں جس سے 800 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے اور 300 سے 400 میگاواٹ عنقریب شامل ہوجائے گی لیکن حکومت پراس تعاون کی شرائط واضح کر دی ہیں کہ بنیادی اصلاحات کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔



انھوں نے کہا کہ بدانتظامی کے باعث منگلا اور تربیلا ڈیم کی کارکردگی 50 فیصد رہ گئی ہے ، پاکستان کی طویل المدتی معاشی ترقی بھارت اور افغانستان کیساتھ تجارتی راہداریاں کھولے بغیر ممکن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔