یورپی یونین جوہری معاہدے کی پاسداری کرے ایران

یورپ کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ ظریف


News Agencies September 03, 2018
ایران بیلسٹک اور کروز میزائل صلاحیتوں میں اضافہ کریگا، اس کے علاوہ ایرانی حکومت نے لڑاکا طیارے اور آبدوزیں خریدنے کے منصوبے بھی بنائے ہیں فوٹو:فائل

ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یورپی یونین جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرے۔

برطانیہ کے جونیئر وزیر الیسٹر برٹ کے دورہ تہران کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یورپی یونین کو اپنے سیاسی عزم کے ساتھ ساتھ ٹھوس اقدامات کے ذریعے جوہری ڈیل پر عمل درآمد کرنا چاہیے، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک 2015 میں طے پانے والے اس معاہدے کو قائم رکھنے کی کوششوں میں ہیں، تاہم امریکا کی جانب سے اس معاہدے سے اخراج اور ایران پر پابندیوں کے نفاذ کے اعلان کے بعد جوہری معاہدے کے مستقبل پر سوالات کیے جا رہے ہیں، مئی میں امریکا کی جانب سے اس جوہری معاہدے سے اخراج کے بعد برٹ وہ پہلے برطانوی سرکاری عہدے دار ہیں جو ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جنگ کے امکانات نہیں ہیں تاہم ایران کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ہفتے کو ایران کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ بیلسٹک اور کروز میزائل صلاحیتوں میں اضافہ کریگا، اسکے علاوہ ایرانی حکومت نے لڑاکا طیارے اور آبدوزیں خریدنے کے منصوبے بھی بنائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں