پنجاب میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کا فیصلہ کمشنرکی پوسٹ ختم

چیئرمین، ناظمین بااختیار، ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوںکی نگرانی میں ہوں گے

ادارے ڈی سی کے ماتحت، یونین کونسلوںکی تعدادکم نہیںہوگی، پولیس کو علیحدہ رکھا جائیگا، حکومت مداخلت نہیں کرے گی فوٹو: فائل

پنجاب میں موجودہ بلدیاتی نظام کو ختم کرنے کیلیے نیا بلدیاتی ایکٹ 2018 لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اس کے تحت کمشنرز کی پوسٹ ختم کر کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت تمام ادارے کیے جائیں گے جو سب میئر یا ناظم کو جوابدہ ہوں گے، یونین کونسلوں کی تعداد کم نہیں ہو گی۔ پولیس کو بلدیاتی نظام سے علیحدہ رکھا جائے گا۔

صوبائی یا وفاقی حکومت براہ راست مداخلت نہیں کرے گی، چیک اینڈ بیلنس کیلیے مضبوط لوکل گورنمنٹ کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے، اضلاع کی سطح پر میونسپل سروسز اورترقیاتی ادارے ایک ہی جگہ کام کریں گے اور جوابدہ بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کیلیے کام بڑی تیزی سے جاری ہے تاکہ نئے بلدیاتی نظام کو اس کی اصل شکل میں بحال کروایا جاسکے۔
Load Next Story