تحریک انصاف کراچی نے ایک بارپھر بیج والی پنسل تیارکرلی

بیج والی پنسل تعلیمی اداروں میں بھی تقسیم کی جائیں گی


Numainda Express September 03, 2018
بیج والی پنسل تعلیمی اداروں میں بھی تقسیم کی جائیں گی۔: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی شہرکو ایک بارپھرسرسبزوشاداب بنانے کیلیے بیج والی پنسل متعارف کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے بیج والی پنسل تیارکرلی ہے جوہر اسکول، کالج ، یونیورسٹی سمیت تمام بچوں اورہر مکتبہ فکرکے لوگوں میں تقسیم ہوں گی۔ بیج والی پنسل تعلیمی اداروں میں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

جس کا مقصد پنسل کے ذریعے پہلے پودا لگانا بعد ازاں پنسل کو تدریسی مقاصدکیلیے استعمال کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کراچی پھر سے سرسبز ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں