پرامن انتخابات کراکے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا زرداری

جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے،رحمن ملک سے گفتگو

جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے،رحمن ملک سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
صدر آصف علی زرداری سے اتوار کو صدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سندھ میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ حکومت نے ملک میں پرامن انتخابات کراکے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے۔ جلد وفاق میں اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ آئین وقانون کے مطابق مکمل کرلیا جائے گا ۔




انھوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹررحمنٰ ملک نے صدر مملکت کو لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
Load Next Story