نوازشریف نے اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانے سے روک دیا
حکومت سنبھالتے ہی مجوزہ اضافہ ن لیگ کیلیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے، ذرائع
مسلم لیگ ن کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کردی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اوگرا حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھیں یا ان میں کمی کریں۔
ذرائع کے مطابق حلف اٹھانے کے فوری بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ن لیگ کیلیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے ۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اس قسم کے فیصلے آنیوالے حکومت ہی کر سکتی ہے۔ نگران حکومت یا موجودہ اداروں کو یہ فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔