لاہور میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق

پولیس نے ملزمان کو پہلے گرفتار کیا لیکن پھر رشوت لے کر چھوڑ دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے


ویب ڈیسک September 03, 2018
پولیس نے ملزمان کو پہلے گرفتار کیا لیکن پھر پیسے لے کر چھوڑ دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ فوٹو : فائل

بادامی باغ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے پڑوس کی چھت پر کھڑی لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں شادی کی خوشیوں نے پڑوسی کے گھر صف ماتم بچھا دی، دلہے کی بارات واپس پہنچی تو شادی میں شریک باراتیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہمسایوں کی چھت پر کھڑی 22 سالہ ماریہ جاں بحق ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور میں شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد زندہ جلادیا

اہل علاقہ کے مطابق ہوائی فائرنگ کے خلاف انہوں نے پولیس کو بلایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو پہلے گرفتار کیا لیکن پھر رشوت لے کر چھوڑ دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ماریہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں انصاف دے جب کہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں