زہرا شاہد قتل کے ملزمان کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
زہرا شاہد کے قتل کیس میں ملزمان کے بارے میں مفید معلومات دینے یا ملزمان کی نشاندہی کرنے والے کو انعام دیا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف سندھ کی سینئر نائب صدر زہرا شاہد قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جن سے تحقیقات کی روشنی میں کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی سائوتھ ڈاکٹر امیر شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ زہرا شاہد حسین کے قتل کیس میں ملزمان کے بارے میں مفید معلومات دینے یا ملزمان کی نشاندہی کرنے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس پوری تن دہی سے مذکورہ کیس پر کام کررہی ہے اور جلد ہی کیس کو حل کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس کوزیرحراست 4 افراد سے تفتیش کی روشنی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگالیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 18 مئی کی شب گذری کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں نامعلوم افراد نے بنگلے کے دروازے پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کی سینئر نائب صدر زہرا شاہد حسین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔