وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک September 03, 2018
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ :فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ تیسری ملاقات ہے، اس سے قبل وزیراعظم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا، جہاں وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں