بالی ووڈ کوریوگرافر گنیش اچاریا کو قتل کی دھمکی

گنیش اچاریا کو ڈانسرز کی نمائندہ تنظیم کے نمائندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں، پولیس


ویب ڈیسک September 03, 2018
دھمکی دینے والوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

LOS ANGELES: بالی ووڈ کے کوریوگرافر گنیش اچاریا کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور و معروف کوریوگرافر گنیش اچاریا نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے قتل کی دھمکیوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

کوریوگرافرکو یہ دھمکی ایک ڈانس گروپ کی جانب سے فیس اور دیگر الاؤنسز کے لیے اپنی فیڈریشن کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کے دوران ساتھ دینے پردی گئی۔ گنیش اچاریا نے موقف اختیارکیا کہ فیڈریشن کے دو لوگوں نے انہیں صاف قتل کی دھمکی دی ہے۔

ممبئی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی دینے والوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جن کا تعلق فیڈریشن سے ہی ہے جب کہ پولیس فیڈریشن کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں