اسکردو میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار 6 افراد جاں بحق

حادثہ کے ٹو روڈ کے قریب ہوا جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک September 03, 2018
زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوٹو:فائل

روندو سے اسکردو آنے والی مسافر گاڑی کے حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکردو میں مسافر گاڑی کے حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کے ٹو روڈ کے قریب ہوا جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو کھائی سے نکالا، حادثے میں 4 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جب کہ باقی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسکردو منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 مزید زخمی جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں