ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے بزرگ شہری زخمی

راکٹ لانچر لگنے سے 70 سالہ بزرگ شہری محمد صدیق کے دونوں بازو ضائع ہوگئے، مقامی ذرائع


ویب ڈیسک September 03, 2018
راکٹ لانچر لگنے سے 70 سالہ بزرگ شہری محمد صدیق کے دونوں بازو ضائع ہوگئے، مقامی ذرائع (فوٹو: فائل)

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 70 سالہ بزرگ شہری زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر گوئی سیکٹر کے گاؤں ندھیری میں راکٹ لانچر حملہ کیا جس میں 70 سالہ بزرگ محمد صدیق شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی محمد صدیق کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مقامی ذرائع کے مطابق راکٹ لانچر لگنے سے محمد صدیق کے دونوں بازو ضائع ہوگئے اور چہرہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔