کراچی میں رینجرز کی کارروائی بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد 3 ملزم گرفتار

دھماکا خیز مواد کو بم بنانے کے استعمال کیا جاسکتا تھا جس سے شہر میں بڑی تباہی کا خدشہ تھا،رینجرز حکام


ویب ڈیسک May 27, 2013
دھماکا خیز مواد کو بم بنانے کے استعمال کیا جاسکتا تھا جس سے شہر میں بڑی تباہی کا خدشہ تھا،رینجرز حکام ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

رینجرز نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے ایک مکان سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرکے شہر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے گزشتہ دنوں گرفتار ہونے والے 4 دہشت گردوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات پر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے ایک مکان میں چھاپہ مارا، سرچ آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں نے مکان سے 480 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو بم بنانے کے استعمال کیا جاسکتا تھا جس سے شہر میں بڑی تباہی کا خدشہ تھا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں