لاہور ہائیکورٹ نے خسرہ سے ہونے والی اموات کا نوٹس لے لیاڈی جی ہیلتھ طلب
خسرہ کی وبا سے ہر روز کئی بچوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں اس صورت حال میں عدالت خاموش نہیں رہ سکتی،جسٹس خالد محمود خان
ہائی کورٹ نے پنجاب میں خسرہ سے ہو ے والی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو 29 مئی کو طلب کرلیا ہے۔
جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے صوبے میں خسرے کی وبا سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس خالد محمود خان نے اموات کا سلسلہ نہ رکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خسرہ کی وبا سے ہر روز کئی بچوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں اس صورت حال میں عدالت خاموش نہیں رہ سکتی۔
عدالت عالیہ نے ڈی جی ہیلتھ سمیت محکمے کے اعلیٰ افسران کو اگلی سماعت پر طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور کسی کو کوئی فکر نہیں، محکمہ صحت بچوں کی اموات کی گنتی کی بجائے اس وبا سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے، کیس کی مزید سماعت 29 مئی کو ہوگی۔