جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکے عہدے کا حلف اٹھالیا

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے جسٹس تصدق حسین جیلانی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کاحلف لیا


ویب ڈیسک May 27, 2013
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے جسٹس تصدق حسین جیلانی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کاحلف لیا ، فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے جسٹس تصدق حسین جیلانی سے حلف لیا، تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں ، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم اورسیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد 7 روز دورے پر افریقی ملک ما ریشس گئے ہیں جہاں وہ انتخابی اصلاحات پر منعقد کئے جانے والے بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں