افغانستان میں ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے امریکی فوجی ہلاک

فائرنگ بیس میں موجود فوجیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوئی، نیٹو ذرائع


ویب ڈیسک September 03, 2018
واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، نیٹو ذرائع - فوٹو: فائل

افغانستان کے مشرق حصے میں آرمی بیس میں ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔

افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی حصے میں آرمی بیس میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیٹو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ بیس میں موجود فوجیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوئی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں موجود امریکا کے نئے جنرل کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کہا کہ اپنے ساتھی کی قربانی رائیگاں جانے نہیں دیں گے اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کے اہلخانہ کی حفاظت کریں، اپنے اس مشن کو مکمل کریں۔

واضح رہے جنرل اسکاٹ ملر کو گزشتہ 2 برس سے نیٹو اور امریکی فورسز کی کمانڈ کرنے والے جنرل نیکولسن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں