فضل الرحمان کی صدارتی انتخاب سے دست برداری کیلیے مشروط آمادگی
آصف زرداری شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو منالیں تو میں دست بردار ہو جاؤں گا، فضل الرحمان کی پیشکش
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان نے بطور صدارتی امیدوار دست بردار ہونے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدارتی انتخاب کے حوالے سے آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے بطور صدارتی امیدوار دست بردار ہونے پر مشروط طور پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ان سے دست بردار ہونے کی درخواست کی جس پر فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کا امیدوار ہوں تنہا یہ فیصلہ نہیں کرسکتا اگر آپ شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو منالیں تو میں دست بردار ہو جاؤں گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان آج شب مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے اور شہباز شریف کے سامنے یہ معاملہ رکھیں گے۔